Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور اعزاز

وہ عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈوز کی سیریز بنا رہی ہیں
شائع 02 جون 2023 06:38pm

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ ’گوچی‘ کی ویڈیو سیریز جاری کردی۔

شرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈوز کی سیریز بنا رہی ہیں۔

وہ جن شخصیات کی ویڈیوز بنائیں گی ان میں سلمیٰ ہائیک، جولیا رابرٹ، جولیا گارنر، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سیرینا ولیمز اور جان لیجنڈ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ’گوچی چائم‘ نامی مہم کو 10 سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس مہم کا مقصد دنیا بھر کی خواتین اور ٹرانس جینڈرز کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس سیریز کا آغاز یکم جون سے ہوگیا ہے اور سیریز کی چند مختصر ویڈیوز بھی جاری کردی گئیں۔

واضح رہے کہ گوچی چائم سے قبل شرمین عبید چنائے نے گزشتہ برس امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی ہدایات بھی دی تھیں جب کہ وہ جلد ہی شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کی سیریز کی ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی۔

Sharmeen Obaid Chinoy

Gucci CHIME

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div