Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’سلمان خان کی شادی کا جواب صرف دو لوگوں کے پاس ہے‘

کترینہ کیف اور سلمان خان کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل
شائع 05 جون 2023 11:27am

بالی ووڈ کی ”بار بی ڈول“ کترینہ کیف نے اپنے دیرینہ ”دوست“ سلمان خان کی شادی سے متعلق سوال کا دلچسپ جواب دیا ہے۔

ماضی میں کترینہ کیف اور سلمان خان کو ایک ساتھ اسکرین پر کافی پسند کیا جاتا تھا۔

پھر اچانک دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا اور اس کے بعد سے وہ دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نہیں آئے۔

لیکن آج بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے ”احترام“ جھلکتا ہے۔

کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، لیکن سلمان خان ابھی تک سنگل ہیں اور ان کی شادی کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

ایک بار دونوں نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو ”دی کپل شرما شو“ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے کترینہ سے پوچھا کہ سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ کون ہے؟

وہ اس کا جواب سوچ ہی رہی تھیں کہ سلمان خان نے مداخلت کی اور میزبان سے کہا، ’کترینہ خود ہیں‘۔

بعد ازاں میزبان کپل شرما نے کترینہ کیف سے پوچھا کہ سپر اسٹار کب شادی کریں گے؟

اس پر انہوں نے کہا کہ ’اس سوال کا جواب صرف دو لوگوں کے پاس ہے، ایک بھگوان اور دوسرا سلمان خان‘۔

مذکورہ ویڈیو کافی پرانی ہے لیکن جیسے ہی ایک انسٹاگرام صارف نے اسے پوسٹ کیا تو دوسرے صارفین نے ناصرف اس پر تبصرے کیے، بلکہ اسے شیئر بھی کرتے رہے اور جلد ہی یہ ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔

Salman Khan

Katrina Kaif

Vicky Kaushal

The Kapil Sharma Show

Kapil Sharma

Salman Khan's Marriage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div