Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

’لگتا ہے ان کیلئے پی ٹی آئی کے اسپیچ رائٹر ریسرچ کررہے ہیں‘

بھارتی اداکار کے وائرل بیان پرریحام خان اور منشاء پاشا کا ردعمل
شائع 07 جون 2023 11:32am

بھارتی اداکارنصیر الدین شاہ کے پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں سے متعلق ایک بیان پر عام صارفین کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ منشاء پاشا نے بھی ردعمل دیا ہے۔

نصیرالدین کو ایسا لگتا ہے کہ پاکستان سے سندھی زبان ختم ہوچکی ہے اور اب اسے کوئی نہیں بولتا ۔اس بیان پرسوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، دیگرصارفین کے علاوہ ریحام خان اور منشاء پاشا کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔

نصییرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچی، دری، سرائیکی، پشتو اور دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں تاہم ساتھ انہوں نے انتہائی پُریقین لہجے میں کہا کہ سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس عجیب وغریب دعوے پراداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دلچسپ تبصروں میں اُن پر صورتحال واضح کی۔

منشاء پاشا نے اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ری ٹویٹ کیا کہ انہیں سندھی ہونے پر فخرہے اور وہ اپنے گھرمیں یہی زبان بولتی ہیں اس لیے انہیں اس بات سے اختلاف ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی تبصرہ کرنے والوں میں شامل تھیں تاہم ان کا فوکس بھارتی اداکار سے زیادہ ’مخالفت‘ پررہا، ریحام نے طنزاً لکھا، ’میرا خیال ہے پی ٹی آئی کا اسکرپٹ رائٹران (نصیرالدین شاہ) کیلئے ریسرچ کررہا ہے۔‘

اس کے علاوہ اقلیتی رکن سندھ اسمبنلی دیوان سچل نے اپنی ٹویٹ میں نصیرالدین شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اداکار کو ایسا خیال آیا بھی کہاں سے۔

کئی صارفین نے طنزاً لکھا کہ ایسی باتیں وہی کرسکتا ہے جو کبھی سندھ آیا ہی نہ ہو۔

بیشترنے اداکار کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ میں آکر خود سندھی بولنے والوں کو دیکھ جائیں۔

ایک دل جلے صارف نے لکھا، ’جی ہاں ہم معدوم ہو چکے ہیں۔ میں موئن جودڑو کے ٹیلوں سے ٹویٹ کررہا ہوں۔ دریائے سندھ صدی پہلے خشک ہو گیا تھا۔ سندھی اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی، یہ سب چینی اور اُردلش ہیں‘۔

sindh

Sindhi Language

Naseerudin shah

Mansha Pasha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div