Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کا پراسس خفیہ رکھا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری
شائع 08 جون 2023 11:45am
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے پراسس کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پراسس کو خفیہ رکھا ہوا ہے، ہم کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے۔

امیر ج جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہم جتنے ہیں اتنا ہی گنا جائے، ایک زیادہ نہ کم، لیکن 2017 کی مردم شماری کا حصہ ویب سائٹ سے اڑا دیا اور سندھ حکومت کا عملہ اس پورے پراسس میں شریک رہا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اور 10 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 11 جون کو امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی 12 جون کو آر او کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

اس کے علاوہ 13جون کو اپیلیٹ اتھارٹی حتمی فیصلہ جاری کرےگی، 14 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 15جون کو کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

election commision

PPP

Hafiz Naeem ur Rehman

mayor karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div