Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: شارع فیصل پر نجی ہوٹل کے قریب فائرنگ،4 افراد زخمی

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا
شائع 08 جون 2023 04:12pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں شارع فیصل پر نجی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

شہر قائد کی مصروف شاہراہ شارع فیصل پر نجی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اہم شاہراہ پر فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi law and order situation