Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب اور حافظ نعیم نے کاغذات جمع کرا دیے

مرتضیٰ وہاب کا شہر کے مسائل حل کرنے کا عزم، امیرجماعت اسلامی کراچی کا کل احتجاج کا اعلان
شائع 10 جون 2023 03:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

میئر کراچی کا الیکشن 15 جون کو ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کاغذات جمع کرا دیے ہیں، مرتضیٰ وہاب ہی کراچی کے میئر ہوں گے اور شہر کی خدمت کریں گے۔

اس موقع پر میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

انھوں نے کہا کہ میئر منتخب ہوگیا تو پیپلزپارٹی کا انسانیت کی خدمت کا ایجنڈا جاری رکھوں گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر قائد کے مسائل حل کریں گے۔ بغیر ثبوت کے مجھ پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جو حافظ نعیم کو ووٹ نہیں دے رہے اس کا الزام ہم پرعائد نہ کیا جائے۔

دوسری طرف میئر کراچی کے لئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے اتوار کو پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میئر کے انتخاب سے قبل جو لوگ غائب ہورہے ہیں اس کی ذمہ داری پیپلزپارٹی، حساس اداروں رینجرز سمیت پولیس پر عائد ہوتی ہے، پیپلزپارٹی ملک توڑدے گی لیکن مینڈیٹ تسلیم نہیں کریگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی سمیت پاکستان بھر میں پیپلزپارٹی کی غیر جمہوری روئے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

سعید غنی کا حافظ نعیم کے بیان پر رد عمل

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے حافظ نعیم کی تنقید پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں، جماعت اسلامی نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی، جماعت اسلامی کو کراچی کی میئر شپ خیرات میں نہیں دے سکتے۔

انھوں نے کہا کہ ضیا مارشل لاء میں بھی کراچی نے پیپلز پارٹی کو مینڈٹ دیا تھا، مگر میئر جماعت اسلامی کا بن گیا۔ اس مرتبہ کراچی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور میئر بھی ہمارا ہی ہوگا۔

Jamaat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Karachi Local Bodies Election 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div