Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی کی طرف بڑھنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر7 بھارتی ریاستوں میں الرٹ جاری

جنوبی علاقوں میں خوب بادل برسیں گے
اپ ڈیٹ 10 جون 2023 06:31pm
تصویر: بھارتی خبر رساں ایجنسی
تصویر: بھارتی خبر رساں ایجنسی

بھارت میں آنے والے ممکنہ سمندری طوفان ”بِپرجوئے“ کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا گیا، جو سات ریاستوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جنوبی علاقوں میں خوب بادل برسیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان میں ہفتے کی صبح میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا کہ طوفان کی وجہ سے بھارت کے جنوبی علاقوں میں خوب بادل برسیں گے، یہ سلسلہ چار روز تک جاری سکتا ہے، طوفان گووا شہر کے مغرب میں 690 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مہاراشٹر کے علاوہ ممبئی کے قریبی اضلاع کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر سمیت ممبئی میں بارش ہوگی، ممبئی میں بارش کی شدت کم ہوگی تاہم اس کے قریبی اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب کیرالہ ریاست کے لیے ”ییلو“ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے اس کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

کیرالہ کے موسم کی بات کی جائے تو اس وقت وہاں پر شدید گرمی کا عالم ہے، امکان ہے کہ آج ہوائیں چلیں گی جبکہ اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

بھارتی ریاست گجرات میں بھی وارننگ جاری ہونے کے بعد گجرات کے مشہور سیاحتی مقام کی ٹیتھل بیچ کو 14 جون تک بند کردیا گیا ہے۔

مچھیروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سمندر میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ، کرناٹک کے مچھیروں کو بھی سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار45 سے 55 ناٹس تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں یہ 65 تک بھی جا سکتا ہے اور یہ سلسلہ آج سے شروع ہو کر 12 جون تک جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے قریب سمندری طوفان“بِپرجوئے“ کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔

جنرل انعام حیدر ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ نا گہانی صورتحال سے بچاؤ کے لیے معلومات سے باخبر رہیں اور مقامی اداروں کی رہنمائی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Met Office

ٰIndia

Pakistan Meteorological Department

BIPARJOY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div