Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ میں امن عام کیلئے 160 ارب، پولیس کو فوجی ہتھیار ملیں گے

بجٹ میں سندھ پولیس کیلئے 2 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص
شائع 10 جون 2023 07:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ حکومت نے امن و امان کی بہتری کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 160 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کردی، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ سندھ پولیس کو جدید آلات اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے مطابق سندھ میں امن و امان کی بہتری کے لیے نئے مال سال میں 160 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ بجٹ یہ رقم 152 ارب روپے تھی، فساد پر قابو پانے اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لیے کراؤڈ منجمنٹ یونٹ کے لیے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔

امن و امان کے شعبے میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 148 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 12.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو بہتر کرنے بھی کی ٹھان لی، بجٹ میں پولیس کے لیے ملٹری گریڈ ہتھیار خریدنے کے لیے رقم کی منظوری دے دی گئی، 2 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سندھ پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب 56 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسپشل برانچ کے لیے ساڑھے 800 ملین اور انسداد دہشت گردی کے لیے 868 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید کیمروں کی خریداری کے لیے 1.567 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کی سائنسی تفتیش کے لیے سندھ فارنزک لیبارٹری کو فعال بنانے کے لیے بجٹ میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریپڈ رسپانس فورس کے کردار کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 3446 اہل کاروں پر مشتمل کراؤڈ منجمنٹ یونٹ تشکیل دیا جائے گا یہ یونٹ دنگا فساد، مشتعل ہجوم کو قابو کرے گا جس کے لیے بجٹ میں 8 کروڑ 14لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جیلوں کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے پریزن پالیسی مینجمنٹ بورڈ کے لیے بجٹ میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، جیل خانہ جات کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے 46 کروڑ 34 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

میرپورخاص میں ایپکس کورٹ کے قیام کے لیے 9 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ میرپورخاص حال ہی میں قائم کی گئی ہے۔ انصاف کے حصول میں آسانی کے لیے سجاول ڈسٹرکٹ میں نئے سیشن کورٹ، سول کورٹ اور فیملی کورٹ کے قیام کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کیماڑی، کورنگی اور سانگھڑ میں نئے ریجنل دفاتر کے قیام کے لیے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

CM Sindh

karachi

Sindh Assembly

Sindh Police

Sindh budget

Syed Murad Ali Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div