Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا

وباء ختم ہوگئی ہے تو ازخودنوٹس بھی نمٹا دینا چاہیئے، جسٹس اعجاز الاحسن
شائع 12 جون 2023 05:16pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کورونا اب عالمی سطح پر وباء نہیں رہی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ وباء ختم ہوگئی ہے تو ازخود نوٹس بھی نمٹا دینا چاہیئے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کورونا سے جو سبق حاصل ہوئے انہیں مستقبل کے لیے استعمال کیا جائے، کورونا کے حوالے سے تو قانون سازی بھی ہوچکی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالت کی دی گئی تمام ہدایات پر عمل ہوچکا ہے؟۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عملدرآمد رپورٹس جمع کروا چکے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا سے متعلق اپنی ایڈواٸزری جاری کی ہے۔

بعدازاں نے عدالت عظمیٰ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا۔

coronavirus

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan

Supreme Court of Pakistan

Suo Moto

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div