Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بپر جوائے: ایندھن اور بجلی کی ترسیلی لائنز متاثر ہونے سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

اس وقت مجموعی طور پر ساڑھے 5 ہزار میگا واٹ شارٹ فال ہے، حکام پاور ڈویژن
شائع 13 جون 2023 04:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: بحریہ ارب میں بننے والے سمندی طوفان ’بپر جوائے‘ کراچی کے جنوب سے تقریباً 400 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جس کے اثرات دیکھتے ہوئے پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

حکام پاور ڈویژن کے مطابق سمندری طوفان سے ایل این جی کی ترسیل بجلی پیداوار، ترسیلی لائنیں جب کہ ونڈ انرجی سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔

اس وقت مجموعی طور پر ساڑھے 5 ہزار میگا واٹ شارٹ فال ہے

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی ترسیل متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں 1500 میگاواٹ کمی ہوسکتی ہے، ترسیلی مسائل کے باعث کول پاور پلانٹس کی 2400 میگا واٹ بجلی متاثر ہوسکتی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد کا شارٹ فال ہے، شاٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔

پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان کے باعث ترسیلی سسٹم متاثر ہونے سے شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے بڑھ سکتا ہے۔

لوڈ شیڈنگ میں کتنے گھنٹے اضافے کا امکان ہے؟

پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرکے پورا کیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر لوڈشیڈنگ میں 2 سے 3گھنٹے اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد

electricity

Biporjoy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div