Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

تحریک انصاف کے وکلاء نے وارنٹ گرفتاری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے
اپ ڈیٹ 15 جون 2023 07:44pm
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو 6 جون 2023 کو قتل کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو 6 جون 2023 کو قتل کر دیا گیا۔

سینیئر وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ون) نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء نے وارنٹ گرفتاری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عامر رانا نے درخواست کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

پی ٹی آئی وکلاء کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری فوری منسوخ کیا جائے، لیکن بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ قتل کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، قتل کیس میں حکومت کی جانب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، شفاف انداز میں تفتیش کےلئے کیس پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔

بلوچستان

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div