Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور 140 روپے فی کلو کی کمی

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہو کر210 روپے فی کلو ہوگئی
شائع 16 جون 2023 05:15pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 140 روپے کلو کمی ہوگئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی، اور یکدم ہی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی۔

اوگرا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لوکل اور امپورٹڈ گیس یکساں نرخوں پر فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسکے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ڈسٹریبیوشن کمپنیان لوکل اور امپورٹڈ گیس کے نرخوں میں واضح فرق کی وجہ سے اربوں کی منافع خوری کر رہی تھیں، جس کا نقصان صارفین کو ہو رہا تھا۔

اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی، فیصلے کے تحت صارفین کی سستی ایل پی جی دستیاب ہوگی۔

LPG

LPG Gas

LPG Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div