Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

ہائبرڈ ماڈل ایک حل ہے کوئی بلیک میلنگ نہیں، چیئرمین پی سی بی

بھارت کا آئی سی سی پر کافی زیادہ اثر ہے، نجم سیٹھی
شائع 16 جون 2023 05:47pm

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہماری ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو تسلیم کر لیا گیا ہے، یہ ایک حل ہے کوئی بلیک میلنگ نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل ایک حل ہےکوئی بلیک میلنگ نہیں، ہائبرڈ ماڈل کی ہماری تجویز کو تسلیم کر لیا گیا ہے، اورسری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی تجویز تھی کہ پورا ایشیاء کپ ایک ہی نیوٹرل وینیو پر کرایا جائے، اور گزشتہ سال ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نےاعلان کر دیا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا، لیکن ہم نے ہائبرڈ ماڈل کیلئے بہت محنت کی ہے، پاک بھارت مسئلہ حل کرنے کیلئے بھی تجاویز دیں، ہم نے سوچا جہاں ہم نے کھیلنا ہے وہاں دلیل (Argument) دینا ضروری ہے۔

چیئرمین پی بی نے کہا کہ بھارت کا آئی سی سی پر کافی زیادہ اثر ہے، ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا اسے بھی کاؤنٹر کیاگ یا، کوئی بات سننے کو کوئی تیار نہیں تھا، ہمیں بہت دھکے کھانے پڑے، ہم پر پریشر تھا کہ ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل بات چیت کو ورلڈکپ کے ساتھ جوڑیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ دیگر اے سی سی ممالک ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں، تاہم میزبان ملک کی حیثیت سے پاکستان کی خواہش ہے کہ نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات ہو۔

رپورٹ کے مطابق ان میچوں سے کروڑوں کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اگر اے سی سی رقم کی یقین دہانی کرواتا ہے تو پی سی بی کو سری لنکا کو نیوٹرل مقام کے طور پر تسلیم کرنے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div