Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لیہ اراضی کیس: اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، بہن اور بہنوئی کو دوبارہ طلب کرلیا

اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کردیے
شائع 17 جون 2023 08:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اینٹی کرپشن پنجاب نے لیہ اراضی اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، ان کی بہن اور بہنوئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیہ اراضی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت ان کی بہن عظمی خان اور بہنوئی احد مجید کو 19 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن نے دوبارہ طلبی کے نوٹس زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کردیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے پاس سابق وزیراعظم کے لیہ اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، اراضی کے غیر قانونی انتقال کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر لیہہ میں 5162 کنال زمین کی غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل تینوں کو 16 جون کو انٹی کرپشن ڈی جی خان نے طلب کیا تھا، جس میں تینوں پیش نہیں ہوئے تھے۔

ٹیم نے طلبی کے دوسرے نوٹس کی زمان پارک میں تعمیل کروائی اور اسے دیوار پر چسپاں بھی کردیا۔

imran khan

pti chairman

anti corruption punjab

Uzma Khan

ahad majeed

layyah land scam case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div