Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

مرکزی کردار حاصل کرنےکیلئے بہت جدوجہد کرنی پڑی، وہاج علی

سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک ویڈیو کلپ وائرل
شائع 17 جون 2023 09:54pm

معروف اداکار وہاج علی نے کہا ہے کہ انھیں ڈراموں میں مرکزی کردار حاصل کرنے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑی ہے۔

حال ہی میں اداکار وہاج علی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں بحیثیت اداکار انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لئے خوب جدوجہد کرنی پڑی ہے ۔

ویڈیو میں اداکار کو کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ بطور اداکار انہیں بے شک ابتدائی پروجیکٹس حاصل کرنے میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی لیکن مرکزی کرداروں کو حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔

وہاج علی نے کہا کہ انہوں نے بطور اداکار اپنے ہنر اور اداکاری کو سیکھنے اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

وہاج علی اس وقت دومقبول پاکستانی ڈراموں میں نظر آرہے ہیں ڈرامہ سیریل تیرے بن میں مرتسم کا کردار ادا کررہے ہیں جس کو ناظرین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں جبکہ ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا میں وہ سعد کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

اس سے قبل اداکار ڈرامہ سیریل ’دل ناامید تو نہیں‘، ’جو بچھڑ گئے‘ اور ’عشق جلیبی‘ میں پہلے ہی اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں۔

Wahaj Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div