Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل

تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائیگا، عدالت
شائع 19 جون 2023 12:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید ، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نےعالیہ حمزہ ، صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائیگا۔کیس میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ سمیت نو خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں خواتین نے استدعا کی ہے کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

jinah house attack

khadija shah

MAY 9 RIOTS

Politics June 19 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div