Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے تناظر میں سی پیک سے بڑا معاشی منصوبہ تیار

منصوبوں کے انتظامی امور اور ہم آہنگی میں پاک فو ج کا کلیدی کردار رہے گا
اپ ڈیٹ 20 جون 2023 11:10pm

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کرلیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف سید عاصم منیر، وفاقی وصوبائی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کرلیا گیا ہے، اور اس کے لئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف س) قائم کردی گئی ہے، یہ کونسل غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کونسل کا پہلا اجلاس بھی ہوگیا ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری اور منصوبوں سے متعلق بروقت فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے گی، جب کہ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی لائی جائے گی، اور منصوبے کے تحت زراعت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ملک کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔

سی پیک سے بھی بڑا معاشی منصوبہ

ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے تناظر میں اقتصادی بحالی کا منصوبہ سی پیک سے بھی بڑا معاشی منصوبہ ثابت ہوگا، جس میں دفاعی پیداوار، زرعی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر زور ہو گا، ان منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے ایف آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے ’سنگل ونڈو‘ انٹرفیس کے طور پر کام کیا جا سکے گا، ان منصوبوں کے انتظامی امور اور ہم آہنگی میں پاک فو ج کا کلیدی کردار رہے گا، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے ”گیم چینجر“ کی حیثیت کا حامل ہے۔

منصوبے کے تحت 4 سے 5 سالوں میں 15، 20 لاکھ لوگوں کو براہ راست نوکریاں ملیں گی، جب کہ ایک کروڑ تک ان ڈائرکٹ جاب کے مواقع فراہم ہوں گے، اس منصوبے سے 70 بلین ڈالر کی برآمدات 70 بلین ڈالر کی متبادل برآمدات ہوگی، منصوبہ سے پاکستان کی فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں 100بلین ڈالر کا بھی اضافہ ہوگا، زرِمبادلہ کے ذخائر بھی دریافت ہو جائیں گے جو درپیش معاشی مشکلات میں کمی کا باعث بنیں گے۔

پروجیکٹ کی تکمیل سے 2035 تک پاکستان ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، پاک فوج اس پروجیکٹ کی کامیابی کیلئے مینجمنٹ، کورڈینیشن اور اپنی تمام تر توانائی صرف کرے گی، جیسے جیسے یہ پروجیکٹ مضبوط اور مستحکم ہوتا چلا جائے گا آرمی کا رول بتدریج کم ہوتا جائے گا۔

آرمی چیف کا بھرپور حمایت کا اعلان

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کی حکومت کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی پاکستان آرمی بھرپور حمایت کرتی ہے، پاک فوج ملکی سماجی و معاشی خوشحالی کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سماجی و معاشی خوشحالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔

وزیراعظم کا بیان

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہی کے دھانے پر کھڑی معیشت ملی، دلیرانہ فیصلوں کے ذریعے بحرانوں سے نکال کر تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں، ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی اہمیت رکھتی ہے، آئیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنے کا عزم کریں، اپنی توجہ بھٹکنے نہ دیں، ہم پاکستان اورعوام کا مقدر بدل سکتے ہیں، ہمیں مسلسل اور سخت محنت کرنا ہوگی۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div