Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

6 کلو بارودی مواد اور اینٹی پرسنل مائینز ناکارہ بنادئیے گئے، پولیس
شائع 20 جون 2023 08:17pm

پشاور پولیس نے کامیاب کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اینٹی پرسنل مائینز ناکارہ بنادئیے گئے۔

پشاور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اینٹی پرسنل مائینز ناکارہ بنا دئیے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی میں 32 اینٹی پرسنل مائینز اور 6 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بناکر تحویل میں لیا گیا ہے، بارودی مواد نامعلوم افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر دہشتگردی کے بڑے منصوبے کے لئے استعمال ہونا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اتنی بھاری مقدار میں بارودی مواد ملنے کے بعد پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جب کہ کارروائی سے متعلق مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

KPK Police

peshawar police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div