Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

11 سال بعد پیدا ہونے والا نومولود اسپتال سے اغوا

اغواء کار خاتون نے بچے کے لواحقین سے قربت ظاہر کی، اسپتال انتظامیہ
شائع 21 جون 2023 10:10pm
فوٹو ــ خلیج ٹائمز
فوٹو ــ خلیج ٹائمز

الائیڈ ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت سے خاتون نے نومولود بچے کو اغواء کرلیا۔

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت سے خاتون نے نومولود بچے کو اغواء کرلیا، بچے کو اغواء کرکے لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہو گئی۔

جڑانوالہ کے رہائشی صداقت کے گھر 11 سالہ بعد بیٹا پیدا ہوا تھا، جسے الائیڈ ہسپتال کی آمنہ وارڈ سے نامعلوم خاتون نے 4 دن کے نومولود کو اغواء کرلیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اغواء کار خاتون نے بچے کے لواحقین سے قربت ظاہر کی، جس کے بعد نشہ آور چائے پلانے کے بعد بچے کو اغواء کرکے لے گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں اغواء کار خاتون کو بچہ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے اغوا کی رپورٹ تھانہ سول لائن میں درج کرادی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے اغوا کار خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کی نرسری وارڈ مسے نومولود بچوں کو اغواء کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں، تاہم اسپتال انتظامیہ اغواء کے واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

abduction

Newborn Baby

child Health

Childe kidnaping

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div