Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

کون بنے گا چیئرمین ”پی سی بی“ ؟ فیصلہ 27 جون کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل
اپ ڈیٹ 22 جون 2023 08:05pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا جب کہ کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا۔

پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قاٸم مقام چیٸرمین اور چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کے مطابق وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد نجم سیٹھی کی سربراہی میں منیجمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز کے ناموں کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا۔

پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے، اور بتایا ہے کہ نئے بورڈ میں لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، بہاولپور ریجن، نیشنل اور اسٹیٹ بنکس، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن بھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔

ذکا اشرف اور مصطفی رمدے پہلے ہی گورننگ بورڈ کے لئے نامزد ہیں، دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنیوالی پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کٸے جانے کے باوجود نجم سیٹھی نے جاتے جاتے پی سی بی کا گورننگ بورڈ تشکیل دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے پہلے 28 جون کی تاریخ دی گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت کی جانب عیدالاضحٰی کی چھٹیوں میں اضافے اور 28 جون کو چھٹی میں شامل کئے جانے کے بعد پی سی بی کی جانب سے تاریخ تبدیل کرکے 27 جون کر دی گئی ہے۔

PCB

chairman pcb

New Chairman PCB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div