Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 05 ڈالر سستا ہوگیا
شائع 22 جون 2023 07:55pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1929 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی ہوئی۔

مسلسل تیسرے روز قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 18ہزار500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 87 ہزار328 روپے ہو گئی۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div