Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان کردیا گیا

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے
شائع 23 جون 2023 06:42pm

مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے 15 رکنی پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستانی شاہینز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث کریں گے، جب کہ اعلان شدہ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف نائب کپتان، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ،کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، عباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز کے کھلاڑی 3 جولائی کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔ چار جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ شروع ہوگا، اور پاکستان شاہینز 12 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔

PCB

pakistan vs sri lanka

ASIA CUP 2023

muhammad haris

men's emerging asia cup 2023

men's emerging asia cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div