Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کراچی: منڈی میں 14 لاکھ روپے کا خوبصورت اونٹ کس نسل سے تعلق رکھتا ہے

منڈی میں لائے گئے اونٹوں میں سے لاری نسل کے اونٹ سب سے اونچے اور وزنی ہیں، بیوپار
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 12:53pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کی اونٹ منڈی میں لایا گیا لاری نسل کا اونٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، نو فٹ سے زائد اونچے اونٹ کی بیوپاری نے چودہ لاکھ قیمت لگا دی۔

سنت ابراہمی کی ادائیگی کیلیے مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی، کراچی کی عارضی مویشی منڈی میں اونٹ کی منڈی بھی سجی ہوئی ہے۔ جس میں اونٹ کی قیمت چار لاکھ سے چودہ لاکھ روپے تک ہے۔

اونٹ کے بیوپاری کا کہنا ہے منڈی میں روجانی، لاری ، سقرا، ڈاٹی اور دیگر نسلوں کے اونٹ لائے گئے ہیں، سب سے وزنی اور اونچا اونٹ لاری نسل کا ہوتا ہے

اونٹوں کی منڈی میں سب سے اونچا اور وزنی اونٹ لاری نسل کا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، نو فٹ سے زائد اونچے اونٹ کی بیوپاری نے چودہ لاکھ قیمت لگا دی ہے۔

منڈی میں آنے والے شہری کہتے ہیں مہنگے جانوروں کی وجہ سے اس سال سنت ابراہمی کی پیروی تھوڑی مشکل ہوگئی ہے، قیمتوں میں اضافے کے باعث اکثر لوگ جانوروں کو دیکھ کر ہی گزارا کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کیلیے ہزاروں جانورپہنچ چکے ہیں ۔ منڈی میں خریدار اور بیوپاری دونوں مہنگائی سے نالاں نظر آتے ہیں۔

cow mandi

Eid ul Adha 2023

Camel Market