Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا، اسلام آباد میں بارش

بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اپ ڈیٹ 25 جون 2023 01:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا، مختلف شہروں میں بادل برسیں گے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں بادل برس پڑے**

محکمہ موسمیات نے آج سے تیس جون تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بارش کی پیش گوئی کے بعد وفاق دارالحکومت کے کچھ حصوں میں بادل برس پڑے، شمس آباد میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چکلالہ میں 3 اور زیرو پوائنٹ پر 7 ملی میٹر برسات ہوئی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت کچھ علاقوں میں بارش نہیں ہوئی۔

صوبائی کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات، اٹک، چکوال، جہلم ، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے جمعہ تک پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ ، کرم بنوں، لگی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، مںڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

26 جون سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیرآباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور میں بادل کھل کر برسیں گے۔

پیر تا جمعرات ملتان، بھکر، لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسیات کا مزید کہنا ہے کہ سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور28 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات

  • موسلادھار بارش سے 26 اور 27 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • مری گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • موسلادھار بارش سے 27 جون کو ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے۔

Rain

NDMA

Pakistan Meteorological Department

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div