لاہور:پولیس کا سرچ آپریشن،244افراد گرفتار
لاہور:سانحہ لاہور کے بعد صوبے میں آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں بیاسی آپریشنز میں دو سو چوالیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور کے بعد جاری آپریشن کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں سی ٹی نے اکیس اور پولیس نے اکسٹھ آپریشن کئے، جن کے دوران چھ ہزار پانچ سو تریسٹھ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کے مطابق دو سو چوالیس مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور امین وینس کے مطابق گلشن اقبال دھماکوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں اور مختلف شواہد فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے پولیس کے ساتھ مل کر صوبے کے تمام ریجنز میں ٹارگٹڈ آپریشن کر رہے ہیں، جن کے دوران کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔