Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بشریٰ انصاری بھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے حق میں بول پڑیں

یمنیٰ زیدی کو روحی بانو کی طرح باصلاحیت اور فطری اداکارہ پایا ہے، بشری انصاری
شائع 28 جون 2023 09:40pm

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘میں ساس کا کردار نبھانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے یمنیٰ زیدی پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شو کی میزبان کے لیے لکھا ہے کہ براہِ کرم مہمانوں سے ایسے نازیبا سوالات مت پوچھیں اور سینئر ہونے کے سبب ہمیں اپنی نئی نسل کو کم درجہ نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے ساتھی اداکارہ نادیہ افگن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے اپنا کام کیا اور لوگوں نے آپ کو بھی بہت سراہا لیکن یمنیٰ زیدی ان چند باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی جگہ بنائی ہے، میں نے یمنیٰ زیدی کو روحی بانو کی طرح باصلاحیت اور فطری اداکارہ پایا ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے اگر آپ کا اپنا نظریہ ہے تو اسے یوں عوامی سطح پر نہ کہیں، یہ بری بات ہے۔

بشریٰ انصاری نے نادیہ افگن کے لیے ایک اور خصوصی پوسٹ شیئر کی اور وضاحت پیش کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ نادیہ ایک بہترین اداکارہ اور باکمال ذہن رکھنے والی ڈائریکٹر ہیں، وہ میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہیں، میں نے انہیں صرف نئی نسل کے لیے خیالات کا اظہار کرنے سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ ہر چیز پر ضرورت سے زیادہ باتیں کرتے ہیں، وہ ایک سینئر اداکارہ ہیں، ان سے اخلاق سے پیش آئیں، میں پروگرامز کے تمام میزبانوں سے درخواست کرتی ہوں کہ آرٹسٹ کو اس قسم کی صورتِ حال میں نہ ڈالیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نادیہ افگن نے اے پلس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام چاکلیٹ ٹائمز میں شرکت کرتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ ’یمنیٰ زیدی اوور ریٹڈ (جسے ضرورت سے زیادہ پذیرائی مل گئی ہو) اداکارہ ہیں۔‘

Yumna zaidi

BUSHRA ANSARI

Tere Bin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div