Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ٹویٹر کی نئی پالیسی کا اعلان، صارفین اب ایک دن میں کتنی ٹویٹس پڑھ سکیں گے؟

ہفتے کی صبح ٹویٹر ہزاروں صارفین کے لیے ڈاؤن رہا تھا۔
شائع 02 جولائ 2023 09:13am

دنیا بھر میں صارفین کو ٹویٹر کے استعمال میں مشکلات کے باعث ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کروا دیں۔

ایلون مسک نے ٹویٹر جاری پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں ٹویٹر صارفین کو گزشتہ روز ڈیٹا تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا تھا، جس کے باعث اب نئے غیرتصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ ایک دن میں 300 سے 500 پوسٹ پڑھ سکیں گے اور تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ، ایک دن میں 6 ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔

ایلون مسک نے ہفتے کے روز جاری پیغام میں کہا ہے کہ ڈیٹا سکریپنگ اور سسٹم میں ہیرا پھیری کی ”انتہائی سطح“ کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ٹویٹر یہ محدود کر رہا ہے کہ مختلف اکاؤنٹس روزانہ کتنی ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔

مسک نے کہا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس ابتدائی طور پر روزانہ 6 ہزار پوسٹس پڑھنے تک محدود تھے، جبکہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 600 پوسٹس تک محدود ہوں گے، نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس 300 تک ہی ٹویٹر پوسرتس پڑ سکیں گے۔

ایلون مسک نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا کہ ٹویٹس پڑھنے کی عارضی حد بعد میں تصدیق شدہ صارفین کے لیے 10 ہزار پوسٹس فی دن، غیر تصدیق شدہ کے لیے ایک ہزار پوسٹس اور نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے 500 پوسٹس فی دن کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل، ٹویٹر نے اعلان کیا تھا کہ ٹویٹس دیکھنے کے لیے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹویٹر) پر اکاؤنٹ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

ایلون مسک نے کہا تھا کہ سینکڑوں ادارے یا اس سے بھی زیادہ ٹویٹر کے ڈیٹا کو ”انتہائی جارحانہ انداز میں“ ختم کر رہی ہیں، جس سے صارف کے تجربے پر اثر پڑ رہا ہے۔

مسک نے اس سے قبل ChatGPT کی مالک کمپنی OpenAI جیسی مصنوعی ذہانت کی فرموں کے لیے اپنے وسیع لینگویج ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے ٹوئٹر کے ڈیٹا کو استعمال کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق، ہفتہ کی صبح ٹویٹر ہزاروں صارفین کے لیے ڈاؤن تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تقریباً 7,500 صارفین نے تقریباً صبح 11:17 پر بندش کے عروج کے دوران ایپ تک رسائی میں مسائل کی اطلاع دی۔

ٹویٹر

Elon Musk

Twitter Down

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div