Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سوئیڈن واقعے پر احتجاج، عراقی فٹ بالرز قرآن پاک کے نسخے اٹھائے گراؤنڈ میں اترے

قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔
شائع 02 جولائ 2023 12:19pm

دنیا بھر میں سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایسے میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ نے احتجاج کا منفرد انداز اپنایا جس نے تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔

عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گذشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔

لیکن اس عالمی ردعمل کا ایک منفرد اور انوکھا انداز عراق کی فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا ہے جو عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے۔

Holy Quran

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

Iraqi Footballers