Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

جاپان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

پاکستان اور جاپان کے پاس مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے، بلاول
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 09:41am
Bilawal Bhutto says seeking to develop relations with Japan in energy and other sectors - Aaj News

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد جاپانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جاپان میں دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اکستان جاپان کے ساتھ آئی ٹی، سولر انرجی، زراعت ،تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پربات چیت ہوئی، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں جاپانی زبان سکھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں جب کہ جاپانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے پاس باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

tokyo

Bilawal Bhutto Zardari

Visit Japan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div