Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف خیبرپختونخوا بار کونسل کی ہڑتال، احتجاجی ریلی

سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے سفیر واپس بلایا جائے، خیبرپختونخوا بار کونسل
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 02:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کردی۔وکلا نے ریلی بھی نکالی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں آج منگل کو وکلاء پیش نہیں ہورہے۔

بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے سفیر واپس بلایا جائے جبکہ اقوام متحدہ کے ذریعے پروپیگنڈا کیخلاف موثر اقدامات اٹھائے جائے۔

پشاور کے وکلاء نے ہائیکورٹ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی اور سویڈن سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

وکلا کا کہنا تھا کہ جب تک سویڈن حکومت معافی نہیں مانگتی سفارت خانہ بند رکھا جائے، وکلاء کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ سویڈن حکومت واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

قرآن کی بے حرمتی پر گزشتہ روز بھی وکلاء نے صوبے بھر میں یوم سیاہ منایا تھا۔ بار کونسل نے چارسدہ میں بھی چند ماہ قبل قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

KP bar Council

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

protest in Sweden