Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

بادشاہ چارلس کی اسکاٹ لینڈ میں تاج پوشی، تاج اور دیگر شاہی نوادرات پیش کیے گئے

بادشاہ کے اعزاز میں فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
شائع 06 جولائ 2023 09:37am

اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا۔ اس دوران بادشاہ چارلس کو اسکاٹ لینڈ کا تاج اور دیگر شاہی نوادرات پیش کیے گئے۔

بادشاہ کو تاج، شاہی عصا اور تلوار پیش کی گئی۔

شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی رواں برس مئی میں ہوچکی ہے لیکن ایک قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی شایان شان طریقے سے ادا کی جاتی ہے۔

1603 میں برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے اسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔

بادشاہ کے اعزاز میں فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ایڈنبرا میں منعقدہ پُروقار تقریب میں ملکہ کمیلا، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی شرکت کی۔

بادشاہ کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

تقریبات میں اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف بھی موجود تھے۔

تقریب میں برطانوی رسم ورواج کو پیش کیا گیا۔ شرکاء کی خوش دیدنی تھی جب کہ بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

شاہی خاندان کے دیدار کے لیے اسکاٹ لینڈ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

King Charles III

Scottish Coronation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div