Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’منفی پروپیگنڈے سے ملک کو بدنام نہ کریں‘ خود پرتنقید کے بعد وہاب ریاض کا مشورہ

سوشل میڈیا پرشدید ٹرولنگ کے بعد وہاب ریاض کی ٹویٹ
شائع 06 جولائ 2023 01:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے نگراں وزیرکھیل اورقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پرشدید ٹرولنگ کے بعد وضاحت پر مبنی ٹویٹ کی ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز ریکارڈ بارش کے بعد شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ںظرآئیں، ایسے میں وہاب ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلا تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں سڑک پر موجود بارش کا پانی اُچھل کر موٹرسائیکل سواروں پرگررہا ہے۔

اس دوران وہاب ریاض ہارن بھی بجاتے رہے، گاڑی کی تیزرفتاری کے باعث اچھلنے والے پانی سے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون بھی شرابور ہوئیں۔

ویڈیو شیئرکلرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے وہاب ریاض کو شدید تنقید کاق نشانہ بناتے ہوئے سوالات اٹھائے کہ آخر وہ کیا کرنے نکلے تھے؟۔

اسی حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے وہاب ریاض نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ صرف ایک ہی غلط دیکھتے ہیں. کل جو کچھ ہوا اس پر مجھے افسوس ہے، یہ مکمل طور پر غیر ارادی تھا اسے بہت غلط طریقے سے لیا گیا‘۔

کرکٹرنے تنقید کرنے والوں کو مثبت سوچ پھیلانے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ، منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے اس خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں’۔

Wahab Riaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div