Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ڈرامہ تیرے بن کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان
شائع 07 جولائ 2023 11:18pm

پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈرامے کے پروڈیوسر عبد اللّٰہ کادوانی نے ٹوئٹر پر ڈرامے کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔

ان کاکہنا کہ “تیرے بن کو سب سے بڑا بلاک بسٹر بنانے پر ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میں اور اسد قریشی دنیا بھر کے ناظرین کا ہمارے ڈرامے کو بے پناہ محبت دینے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی شاندار پرفارمنس کو سلام جنہوں نے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے اور ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور جادوئی آن اسکرین کیمسٹری نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی، مرتسم اور میرب کی کہانی کو اور بھی ناقابل فراموش بنا دیا۔

عبد اللّٰہ کادوانی نے ڈرامے کی شاندار کامیابی پر ہدایتکار سراج الحق، رائٹر نوران مخدوم اور پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی کے جواب میں ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ہم ”تیرے بن“ کا سیزن 2 بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن ناصرف پاکستان بلکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی اسکرینوں پر راج کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا

Tere Bin

Abdullah Qadwani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div