مہنگے اپارٹمنٹس اور دکانوں کا مالک دنیا کا امیر ترین بھکاری

امیربھکاری ماہانہ 60 ہزار سے 75 ہزار روپے کمالیتا ہے
شائع 08 جولائ 2023 05:11pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

دنیا میں کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ محنت کرکے اپنے اور اہل خانہ کو بہتر لائف اسٹائل فراہم کرسکیں لیکن یہاں پر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ ایک شخص مہنگے اپارٹمنٹس اور دکانوں کا مالک ہونے کیساتھ دنیا کا امیر ترین بھکاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے اس امیر ترین بھکاری کا نام ’بھرت جین‘ ہے، جو بھارتی شہر ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے۔ ’بھکاری‘ کی اصطلاح ایسے لوگوں کے لئے استعمال ہوتی ہے، جوغربت کی وجہ سے بہتر ذندگی نہیں گذار سکتے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے بھیک مانگنے کو منافع بخش پیشے میں تبدیل کردیا ہے۔

اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھرت جین دنیا کا سب سے امیر بھکاری ہے، جو مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکا لیکن وہ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بیٹے بھی ہیں۔

امیر ترین بھکاری کتنی جائیداد کا مالک ہے؟

بھرت جین 7.5 کروڑ کا مالک ہے، جو ماہانہ 60 ہزار سے 75 ہزار روپے کماتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ممبئی میں 1.2 کروڑ مالیت کے فلیٹ اور دوسرے شہر میں دو دکانوں کا مالک ہے، جس کا کرایہ 30 ہزار روپے ہے۔

بھرت جین نے امیر ہونے باوجود بھی اس پیشے سے منسلک ہے اور سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے، وہ دن میں صرف 10 سے 12 گھنٹے کام کرکے دو سے ڈھائی ہزار روپے کمالیتا ہے۔

جین کے اہل خانہ ایک عالی شان فلیٹ میں رہتے ہیں جبکہ اِس کے بچوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے، اس کے خاندان کے دیگر افراد اسٹیشنری کی دکان چلاتے ہیں۔

اہل خانہ اس بات پرذور دیتے ہیں کہ وہ بھیک مانگنا بند کردے لیکن جین ان کی اس بات کو نظرانداز کرکے بھیک مانگتا ہے اور اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٰIndia

Bharat Jain

Richest Beggar