Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہنگو پولیس کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہنگو میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی
شائع 08 جولائ 2023 10:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

ہنگو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہنگو میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔

تھانہ دوآبہ کی حدود میں علاقہ طورہ وڑی میں پولیس نے مقامی پہاڑی علاقے میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر حافظ دولت اللہ گروپ سے ہے اور ان کے قبضے سے 4 ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد، 4 ہینڈ گرنیڈ، 4 آر پی جی سیون، ایک ڈینگر بور اور 250 کارتوس شامل ہیں۔

ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے افغانستان کی سمیں اور وہاں کے فون کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں اور وہ خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھے اور ان کا تعلق ہنگو اور قبائلی ضلع کرم سے ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ہنگو میں بھی دہشت گردی کی منصوبہ کر رہے تھے۔

arrest

operation

TTP

Hangu

TTP commander

hangu police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div