Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی، خواتین اہلکاروں کیلئے اسکارف لازمی قرار

10سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی پٹی لگائیں گے، مراسلہ
شائع 11 جولائ 2023 02:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے سر پراسکارف پہننا لازمی قراردے دیا گیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام افسران کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار کی جانب سے ارسال کیے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی پٹی، 20 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر 2 نیلی پٹیاں جب کہ 30 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار3 نیلی پٹیاں لگائیں گے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ اسکارف یونیفارم کا لازمی حصہ ہے۔

مراسلہ سی سی پی او لاہور،کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو بھی جاری کیا گیا ہے۔

lahore

Punjab police

New Uniform