Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

’عثمان بزدار کو کسی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے‘

فردوس عاشق اعوان کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ایک اور اہم بیان
شائع 11 جولائ 2023 06:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے ساتھیوں نے ان کی آئی پی پی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، عثمان بزدار کو کسی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ایک اور اہم بیان سامنے آگیا۔

مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کا کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کر رہے ہیں، ہمارے پاس اتنے لیڈرز ہیں کہ اکیلے الیکشن لڑ کر جیت سکیں۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے بتایا کہ عثمان بزدار کے ساتھیوں نے ان کی آئی پی پی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، عثمان بزدار کو پارٹی میں کسی صورت برادشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق ”استحکام پاکستان پارٹی“ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

انہوں نے مزید کہا کہ جو لیڈر سامنے نہیں کھیل رہے، شاید وہ بیک فٹ پر رہ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رواں ہفتے استحکام پاکستان پارٹی میں بڑے نام شامل ہونے ہیں، ایک دو دن میں الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

pti

Usman Buzdar

اسلام آباد

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

firdos ashiq awan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div