Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک گارڈ شہید، 2 ایس ایچ اوز زخمی

شہید گارڈ اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 12 جولائ 2023 06:03pm
تصویر/ فائل - نمائندہ آج نیوز
تصویر/ فائل - نمائندہ آج نیوز

کرم پور کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید، جب کہ دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ کے علاقے کرم پور کے گاؤں الاہی بخش بجارانی میں بجارانی اور تیغانی قبائل کے مابین زمینی تنازع میں ممکنہ تصادم کے پیش نظر پولیس ٹیم پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پر حملے میں جدید اسلحے کا استعمال کیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید ہوگیا، جس کی شناخت علی بحر جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شبیرآباد سکندر چانڈیو اور گھوڑا گھٹ تھانہ کے ایس ایچ او صداقت جتوئی جب کہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ شہید گارڈ اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری کچے کی جانب روانہ ہوگئی، پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Kacha Area

kacha operation

US weapons in Kacha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div