Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کیا واقعی آفر ہوئی؟ جنت مرزا نے ثبوت پیش کردیا

ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد خاموشی توڑ دی
شائع 12 جولائ 2023 08:40pm

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ، ماڈل و یوٹیوبر جنت مرزا نے ٹرولنگ کا نشانہ بننے کے بعد خود کو ڈرامہ سیریل ”پری زاد“ اور ”ہم کہاں کے سچے تھے“ آفر ہونے کے ثبوت شیئر کیے ہیں۔

گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں مقبول ڈرامہ سیریل پری زاد اور ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں اہم کردار کی آفر ہوئی تھی۔ انہوں نے شو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں ڈرامہ پری زاد میں ناہید کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم ان کے انکار کے بعد یہ کردار اداکارہ اشنا شاہ نے ادا کیا جبکہ ہم کہاں کہ سچے تھے میں انہیں مشال کے کردارکی آفر ہوئی تھی جو اداکارہ کبریٰ خان ادا کیا ۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ کیوں کہ وہ زیادہ تر جاپان میں رہتی ہیں اس لیے وہ یہ ڈرامے نہیں کرسکیں۔

تاہم جنت مرزا کے اس بیان کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعدازاں جنت مرزا خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ڈراموں کی پیشکش کے شواہد شیئر کر دیئے ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے واٹس ایپ چٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شواہد ہیں کہ اُنہیں چینلز سے ڈراموں کی آفرز آئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی مگر صورتحال بہت گھمبیر اور ہاتھ سے نکلے جا رہی تھی اس لیے انہوں نے اپنی ذاتی چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل لوگ بہت مایوس ہیں اور کسی کو کچھ اچھا کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، اسی لیے میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے واضح کر دیا جائے۔

Jannat Mirza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div