Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ژوب گیریژن اور سوئی حملوں کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شہداء کی تدفین میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 09:36am
فوٹو — اسکرین گریب/  آئی ایس پی آر
فوٹو — اسکرین گریب/ آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن اور سوئی کے حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی تدفین میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

ISPR

بلوچستان

Sui

zob garrison

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div