Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ٹائٹن سب بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ انٹرنیٹ سے اپنی شناخت مٹانے پر تل گئی

اوشین گیٹ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے
شائع 15 جولائ 2023 09:06am
تصویر: اوشین گیٹ
تصویر: اوشین گیٹ

ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے سفرپر تباہی سے دوچار ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔ کمپنی اس سے قبل سمندر کی کھوج کا کام معطل کرنے کا اعلان کرچکی تھی۔

اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس ٹوئٹر، فیس بک ، لنکڈ ان اور انسٹاگرام بند کردیے ہیں۔

اوشن گیٹ اور اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز کی ویب سائٹس اب ایک صفحے پر ری ڈائریکٹ کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے “تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل آپریشنز معطل کردیے ہیں۔

8 جولائی کو اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز ویب سائٹ کے آرکائیو ورژن سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے ابتدائی طور پر معطلی کا نوٹس ویب سائٹ کے اوپری حصے میں شامل کیا تھا۔ ویب سائٹ کے آرکائیو شدہ ورژن میں ان کی مہمات اور سبمرسیبلز کے صفحات کے لنکس شامل تھے۔

اوشن گیٹ کے فیس بک پیج کا ایک اسکرین شاٹ جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے۔

اوشن گیٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو نجی بنا دیا گیا جبکہ اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش اور ان کی کمپنی کی جانچ پڑتال 18 جون کو ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے تک جانے کے دوران ٹائٹن سبمرسیبل کے لاپتہ ہونے کے بعد کی گئی تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے 22 جون کو کہا تھا کہ ممکنہ طور پر آبدوز تباہ ہوگئ ی اور رش سمیت جہاز میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ کمپنی ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانے کیلئے فی ٹکٹ ڈھائی لاکھ ڈالرز میں فروخت کرتی تھی۔

Titanic Wreck

ocean gate

Titan Sub