Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی

جہانگیر جدون نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوادیا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 07:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہیں گزشتہ سال مئی میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا۔

اس حوالے سے جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوا، مزید عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

جہانگیر جدون کو گزشتہ سال مئی میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا، ان سے قبل نیاز اللہ نیازی اس عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ موجودہ حکومت نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کے اہم کیسز کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس بھی شامل ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز میں بھی وہ وفاقی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور وہ کافی ٹھوس دلائل دیتے رہے ہیں۔

اسلام آباد

resignation

President Arif Alvi

advocate general islamabad

jahangir jadoon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div