Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ٹریل تھری مبینہ زیادتی کیس میں اسلام آباد پولیس کے شکایت کنندہ خاتون پر الزامات

زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی، مدعیہ کی ملزم سے دوستی تھی، تفتیش میں تعاون بھی نہیں کر رہی، بیان
شائع 15 جولائ 2023 06:41pm
تصویر: پاکستان ہاٹ لائن ڈاٹ کام
تصویر: پاکستان ہاٹ لائن ڈاٹ کام

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ٹریل تھری واقعے میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ٹریل تھری جنسی زیادتی وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی۔ لڑکی پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کررہی ۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی ہائیکنگ ٹریل پر خاتون سے مبینہ زیادتی

پولیس کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور مؤثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔

مزید پڑھیں: ملزم نوکری کے جھانسے میں ہائکنگ ٹریل پر لے گیا، قتل کی دھمکی دے کر ریپ کیا، متاثرہ خاتون

واضح رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق نعمان نامی شخص نے شیخوپورہ کی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا اور انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری تک لے کر چلا گیا جہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد

Rape

Hiking Trail 3

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div