Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

البیلے انداز والے ’البیلا‘ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ

البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے
شائع 17 جولائ 2023 02:18pm
تصویر: نیوز پاکستان
تصویر: نیوز پاکستان

برجستہ جملے، فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار البیلا کی پہچان تھے جو اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

البیلا کی 19ویں برسی آج منائی جارہی ہے، منفرد اداکاری اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی البیلا کا وصف تھا، البیلا 21 ستمبر 1940ء میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام اختر حسین تھا۔

فلمی دنیا کی چکا چوند سے متاثرہونے والے البیلا لڑکپن میں ہی گوجرہ سے لاہورنقل مکانی کرگئے جہاں ان کی پہلی فلم ’رشتے‘ 1963ء میں ریلیز ہوئی۔

گلوکاری کا بھی بیحد شوق رکھنے والے البیلا نے فلم ’سائرن‘ ، ’سپر گرل‘ اور ’اللہ دتہ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اختر حسین عرف البیلا نے اسٹیج کا رخ کیا تو وہاں بھی ان کی سمت کا ستارہ خوب چمکا۔ انہون نے اداکارامان اللہ کے ساتھ مل کرتھیٹر کو اتنا مقبول کیا کہ یہ باقاعدہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر گیا۔ البیلا پنجاب میں روایتی تھیٹر کا بانی مانا جاتا ہے۔

البیلا کافی عرصہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی قیام پذیر رہے۔ ان کا انتقال، 17 جولائی 2004 کو دل کا دورہ پڑنے سےہوا۔

Lollywood

entertainment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div