Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان کی مبینہ زیادتی

بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا
شائع 18 جولائ 2023 06:56pm

وفاقی دارالحکومت میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

شہر اقتدار میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک دیہاڑی دار کی معصوم بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق اہلیہ نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ گھر پہنچیں، کسی بندے نے ہماری بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

بچی کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی اپنے بھائی کے ساتھ شام 4 بجےگھر سے نکلی تھی، لیکن واپس نہ آئی، میری اہلیہ نے گھر سے کچھ دور بچی کو دیکھا اور اٹھا کر گھر لے آئی، تو بچی نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

بچی کے والد نے بتایا کہ میری بیوی نے گلی سے 2 افراد کو فرارد ہوتے دیکھا تھا۔ ہم اپنی بچی کو پمز اسپتال لے کر گئے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

والد کے بیان پر بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Child Rape

Rape

Rape Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div