Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

10 سال پہلے کہا تھا عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے، حقائق سامنے آرہے ہیں، فضل الرحمان

وقت کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں، سربراہ پی ڈی ایم
شائع 19 جولائ 2023 09:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق 10 سال پہلے بتادیا تھا، یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق 10 سال پہلے بتادیا تھا، یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں ان کی عالمی قوتوں نے مالی مدد کی، اس کے حق میں پروپیگنڈے کیے گئے، پاکستان توڑنے کی سازش میں شریک امریکا پاکستان تنقید کررہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا، ایسے ہی جنسی تشدد کے الزامات اسرائیل نے بھی لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر پر سیکرٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا، امریکا کا مہرہ باتیں کرکے چورن بیچتا ہے،عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، پورے ملک میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار لائیں گے، سیٹ ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ہوگی، آج سے جے یو آئی کی رکنیت سازی شروع ہورہی ہے۔

PDM

imran khan

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div