Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پیٹرولیم ڈیلرز کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں، ڈیلرز
شائع 20 جولائ 2023 03:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات سے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، لہٰذا تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ہے۔

پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت پر پابندی عائد کی جسے فوری ختم کیا جائے، پیٹرول کی فروخت میں کمی سے مالی نقصان جب کہ ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

lahore

Petroleum products

Petrol supply