Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ اور خیبرپختونخوا سے 2 بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل

دونوں شخصیات کی عمران خان سے خصوصی ملاقات
شائع 20 جولائ 2023 07:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

سندھ اور خیبرپختونخوا سے 2 بڑی سیاسی شخصیات آج باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئیں۔

سندھ کے شہر خیرپور سے پیر نیاز حسین جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ خیبرپختونخوا سے ہارون لغاری بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

دونوں شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کی۔

پیر نیاز حسین جیلانی سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دختر کو شکست دے کر خیرپور کے ضلع ناظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ہارون لغاری کا تعلق خیبرپختونخوا سے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقے سے ہے۔

دونوں شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، چیئرمین عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے فلسفے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

دونوں شخصیات نے ملک میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور جمہوری اقدار کے قتلِ عام کی شدید مذمت کی۔

میر نیاز حسین جیلانی اور ہارون لغاری نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے پیغام اور منشور کو عوام میں راسخ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر نیاز حسین جیلانی اور ہارون لغاری کا تحریک میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

imran khan

KPK

sindh

pti chairman

pti join

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div