Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

توشہ خانہ کیس: اب بولے تو کمرہ عدالت سے باہر نکال دینگے، جج عمران خان کے وکیل پر برہم

جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جرح کے دوران بولنے سے روک دیا
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 02:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور عمران خان کے وکیل پر برس پڑے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا توشہ خانہ کیس کے گواہ آئے ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل ایکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں گواہ آئے ہوئے ہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے انہیں جواب دیا کہ میری گزارش ہےکہ امجد پرویز آپ ابھی بیٹھ جائیں، سوال سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے پہلے گواہ وقاص ملک پر جرح شروع کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ الیکشن کمیشن سے کب وابستہ ہوئے؟ اس پر وقاص ملک نے جواب دیا کہ میں بطور الیکشن آفیسر 2006 میں الیکشن کمیشن سے منسلک ہوا تھا اور مئی 2023 میں این آئی ایم ٹریننگ جوائن کی تھی۔

خواجہ حارث نے پوچھا کہ آپ نے شکایت پرکب دستخط کیے؟ گواہ وقاص ملک نے کہا کہ شکایت کمپیوٹر سے نکالی گئی، ویری فیکیشن خود ہی نکلی، شکایت کی ویری فیکیشن اکتوبر2022 میں کی گئی اور تمام تفصیلات شکایت دائر کرنے سے قبل پڑھی تھیں۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ وقاص ملک سے شکایت کے ساتھ دائر بیان حلفی سے متعلق سوال کیا جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی دائرشکایت کے ساتھ بیان حلفی لگایا ہوا ہے اور 8 نومبر 2022 میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کے بولنے پرجج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں؟ نہیں تو نہ بولیں، اب آپ بولے تو آپ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔

عمران خان کے وکیل نے جرح کے دوران گواہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ میرے مطابق آپ نے دائر شکایت کرتے وقت حلف لیا اور جھوٹ بولا، البتہ آپ وکیل امجد پرویز کو کیوں دیکھ رہے ہیں۔

وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ یہ کیس ہی جھوٹاہے، یہ لوگ ہی جھوٹے ہیں، ساتھ ہی جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کو جرح کے دوران بولنے سے روک دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوتے ہی کل ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا سماعت کی تاریخ پر منقسم ہوگئے، ،شیر افضل نے استدعا کی کہ پیر تک سماعت کو ملتوی کردیں کوئی آسمان نہیں گر رہا جب کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کل تک ملتوی کی جائے۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آپ لوگ جانتےہیں شیرافضل مروت میرےبھی سینئر ہیں، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر رہا ہوں۔

اسلام آباد

PTI protest

tosha khana case

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div