Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور میٹروبس سروس مسافروں سے سہولیات چھیننے لگی

میٹروبس نے پیٹرول بچانے کی غرض سے بس میں اے سی بند کردیا
شائع 21 جولائ 2023 10:37pm

لاہور میٹروبس انتظامیہ نے پیٹرول بچانے کی غرض سے بس میں اے سی بند کردیا، جس پر عوام بلبلا اٹھے۔

لاہور میٹرو بس سروس مسافروں سے سہولیات چھیننے لگی ہے، اور میٹرو بس انتظامیہ نے پیٹرول بچانے کی غرض سے بس میں لگے اے سی بند کردیے ہیں جس پر شہری گرمی میں بے حال ہوگئے۔

میڑو پر سفر کرنے والے افراد اے سی بند ہونے پر بلبلا اٹھے، ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے حبس بھی زیادہ ہوجاتی ہے، جب کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے بیشتر مسافروں کا بہیوش ہونا معمول بن چکا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام پر فوری نوٹس لیتے ہوئے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Metro Bus Service Lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div